23مثبت معاملے سامنے آئے ۔اَب تک4,74,813 مریض شفایاب

0
0

جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 23 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 09 کاتعلق صوبہ جموں اور 14صوبہ کشمیر سے ہیں اور اس طرح اَب تک مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,708تک پہنچ گئی ہے ۔اِسی دوران آج07کووِڈ مریض شفایاب ہوئے ہیںجن میں04کا تعلق صوبہ جموں اور 03 صوبہ کشمیر سے ہے۔آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس(mucormycosis) کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔جموں وکشمیر یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,47,81,634تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 07، ضلع بارہمولہ میں 02،ضلع بڈگام میں 04 اور ضلع پلوامہ میں 01معاملے درج ہوئے ہیں۔گاندربل ،اننت ناگ ،کولگام، بانڈی پورہ، شوپیان اورکپواڑہ اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔اِسی طرح ضلع جموں میں 08اورضلع سانبہ میں 01نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔پونچھ، اودھمپور، کٹھوعہ ، ڈوڈہ ،رِیاسی ، کشتواڑ،راجوری اوررام بن اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا