مہاراشٹر میں سیاسی اتھل پتھل

0
0

گورنر کے روبرو شعرا ٔ نے ذومعنی شعر پڑھے
ممبئی؍؍ریاست مہاراشٹر میں شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان اقتدار حاصل کرنے کی جو جنگ چل رہی ہے ایک جانب جہاں ہر خاص و عام کی زبان پر اس کے چرچے ہیں وہیں کل شب منعقدہ ایک قومی سطح کی ادب کی تقریب میں جس میں مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری مہمان خصوصی تھے ان کے روبرو اردو اور ہندی کے نامور شعرا ٔ کرام نے دو سیاسی پارٹیوں کی اقتدار کی جنگ کو لیکر ذومعنی اشعار پڑھے جس پر سامعین نے بڑی تعداد میں ان شعرا ٔ کو دادوتحسین پیش کیا اور خود عزت ماب گورنر بھی اس سے لطف اندوز ہوئے ۔ ریاست کے انسپکٹر جنرل آف پولیس قیصر خالد کی سربراہی والی پاسبان ادب نامی تنظیم کی جانب سے ہندی ادب کا جشن نامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملک کے نامور شعرا ٔ ڈاکٹر اودئے پرتاپ سنگھ ، دکشت دنکوری، مایا گووند ، اشوک چکردھر ، اطہر شکیل اور دیگر نے اپنے کلام پیش کئے ۔ مشاعرے کے آغاز میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے سابق رکن پارلیمنٹ اور نامور ہندی شاعر ڈاکٹر اودے پرتاپ سنگھ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی پیش کیا اس کے بعد شعرا ٔ نے اپنے کلام پیش کئے ۔ اس موقع پر مشہور ہندی شاعر دکشت دنکوری نے گورنر کی موجودگی میں چند ایسے اشعار پڑھے جو سینا بی جے پی کے درمیان اقتدار کے حصول کی جنگ اور گورنر کی جانب سے سیاسی پارٹیوں کو حکومت سازی کے لئے طلب کرنے پر طنزیہ اشعار کہے جا سکتے ہیں ۔ اس طرح سے ڈاکٹر اودے پرتاپ سنگھ نے بھی سیاست کے گرتے ہوئے معیار کو موضوع بنا کر اشعار پیش کئے ۔ آخر میں عزت ماب گورنر تین شعرا ٔ کرام کا کلام سننے کے بعد اپنے دوسرے پروگرام کے لئے روانہ ہو گئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا