تنظیم کی طرف سے نئے انتخابات کروانے کا اعلان کیاگیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍شیعہ فیڈریشن جموں کے عہدیداران کے مدت انتخاب پورا ہونے پر تنظیم کی طرف سے نئے انتخابات کروانے کا اعلان کیاگیاہے ۔ اس سلسلے میں فیڈریشن کے آئین کے تحت الیکشن کمیشن کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے ۔ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری سید خورشید حسین شاہ کی طرف سے جاری پریس بیان کے مطابق الیکشن کمیشن 9افراد پر مشتمل ہے جن کا تعلق پونچھ ، جموں اور چندر کوٹ سے ہے ۔ جنرل سیکریٹری نے بتایاکہ مینڈھر سے سید ذوالفقار علی نقوی ، پونچھ سے جعفر حسین ونتو، گورسائی سے سید الطاف حسین شاہ (کے اے ایس )،گورسائی سے ہی سید سجاد حسین شاہ، سرنکوٹ سے سید جعفر علی شاہ ، پلیرہ منڈی سے غلام محمد میر ، جموں سے ایڈووکیٹ ذیشان علی خان، منڈی سے شبیر حسین بانڈے اور چندر کوٹ سے مرتضیٰ علی یشقون کو الیکشن کمیشن کا ممبر نامزد کیاگیاہے ۔ انہوںنے بتایاکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیاجائے گا جس کے بعد نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایاجائے گا۔