ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے اے ڈی پی کے تحت مڈ ل سکولوں کو درجہ بڑھانے کیلئے کئے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
کپواڑہ؍؍ترقیاتی کمشنر کپواڑہ انشل گرگ نے آج متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران ضلع میں اے ڈی پی 2019-20کے تحت 20مڈل سکولوں کا درجہ اور ترقی کے لئے کئے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع کے 20 کم تعلیمی کارکردگی والے مڈل سکولوں کا درجہ بڑھانے اورترقی کے لئے 30لاکھ روپے کی منظوری حاصل ہوئی ہے تاکہ اِن سکولوں میں تدریسی نظام میں ممکنہ حد تک بہتری لائی جاسکے۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن اینڈ پلاننگ آفیسرکے علاوہ دیگر کئی افسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسرا ن پر زور دیا کہ وہ مذکورہ سکولوں کی عمارتوں اور اس کے گرد و نواح کو جاذب نظر بنانے کے لئے فنڈس کا استعمال کریں۔انہوں نے کلاس روموں میں معلوماتی مواد اور نقشہ جات کے علاوہ دیگر لازمی میٹریل دستیاب رکھنے پر بھی زو ردیا تاکہ یہاں درس و تدریس کے عمل میں بہتری لائی جاسکے ۔اُنہوں نے عمل آوری ایجنسی سیکاپ کپواڑہ پر ترجیحی بنیادوں پر کام شرو ع کرنے پر زور دیا ۔بعد میں ترقیاتی کمشنر نے آئی سی ڈی ایس کے ڈسٹرکٹ اور سیکٹورل افسران کے ساتھ منعقد ہ ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں 2019-20ء کے تحت بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو سکیم کی سرگرمیوں اور عمل آوری کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی کپواڑہ محمد اشرف بٹ جو کہ آئی سی ڈی ایس کپواڑہ کے ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر بھی ہیں کے علاوہ ڈپٹی رجسٹرار کواپریٹیو سوسائٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا