ڈی جی پی جیلخانہ جات کی لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈائریکٹر جنرل پولیس جیل خانہ جات ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز وی کے سنگھ نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔وی کے سنگھ نے جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں سیکورٹی اِنتظامات اور ان کی کارکردگی کے بارے میں جانکاری دی ۔ اُنہوں نے جیلوں میں قیدیوں کے لئے عملائے جارہے فلاحی پروگراموں کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کو تفصیلات دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے جیل مینول کے عین مطابق جیلوں میں سیکورٹی اِنتظامات یقینی بنانے اور قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سنگھ کو صلاح دی کہ وہ عوامی مقامات پر ’’ فائر سیفٹی ‘‘ قواعد کی پاسداری کے لئے جانکاری عام کرنے کے اقدامات کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا