لازوال ڈیسک
جموں؍؍پرنسپل سیکرٹری داخلہ شالین کابرا نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔شالین کابرا نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموں و کشمیر کی موجودہ سلامتی اور امن و قانون کی صورتحال کے بارے میں تفصیلات دیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں امن وقانون برقرار رکھنے اور سلامتی صورتحال پر نگاہ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ۔