جموں وکشمیربنک کی کیش وین حادثے کاشکار
3ملازمین کی موقع پرہی موت،ایک شدیدزخمی
حافظ قریشی
کٹھوعہ ؍؍ کٹھوعہ سے بنی جارہی جموں کشمیر بنک کی گاڑی سڑک حادثے کی شکار ہو گئی جسکے نتیجے میں 3 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق حادثہ آج شام قریب پانچ بجے کے قریب پیش آیا بنک رقومات لے کر گاڑی کٹھوعہ سے بنی جارہی تھی اور بنی کے منڈول کے پاس سڑک حادثے کی شکار ہو گئی اور منڈول کے پاس ایک گہری کھائی میں جا گری جس میں چار افراد سور تھے ۔سڑک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شدید زخمی ہو گیا زخمی ہوئے شخص کو پٹھانکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے ۔