یواین آئی
پیرس ؍؍ عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ اور دوسرے نمبر کے کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے آسان جیت کے ساتھ پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔چار بار پیرس ماسٹرز میں فاتح رہ چکے ٹاپ سیڈ جوکووچ نے ساتویں سیڈ یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس کو صرف 58 منٹ میں مسلسل سیٹوں میں 6-1، 6-2 سے شکست دی جبکہ دوسری سیڈ نڈال نے فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کو 7-6، 6-1 سے شکست دی۔32 سالہ جوکووچ کا اس سیزن میں ستسپاس سے یہ دوسرا مقابلہ تھا۔ جوکووچ تین ہفتے قبل شنگھائی ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں ستسپاس سے ہار گئے تھے لیکن اس جیت سے انہوں نے کیریئر مقابلوں میں وہ 21 سالہ ستسپاس سے 2-2 کی برابری کر لی ہے ۔عالمی نمبر ایک کھلاڑی کی اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹورنامنٹ میں یہ 35 ویں فتح ہے اس جیت سے سربیا ئی کھلاڑی کی چھٹی بار سال کی تکمیل نمبر ایک کے طور پر کرنے کی امیدیں بنی ہوئی ہیں۔ جوکووچ کا سیمی فائنل میں بلغاریہ کے گرگور دمتروو سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے چلی کے کرسٹین گارن کو 6-2، 7-5 سے شکست دی۔نڈال کے سامنے سیمی فائنل میں کینیڈا کے ڈینس شاپووالوو کا چیلنج ہوگا۔ شاپووالوو نے فرانس کے گائل مونفلس کو 6-2، 6-2 سے شکست دی۔ نڈال پیرس ماسٹرز میں اپنے پہلے خطاب کی تلاش میں ہیں لیکن انہیں 20 سال کے شاپووالوو کے چیلنج سے محتاط رہنا ہوگا۔