نعیم احمد خان کو صدمہ

0
0

والدہ کا انتقال ، تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری
کے این ایس
سرینگر؍؍نظر بند علیحدگی پسند لیڈر نعیم احمد خان کی والدہ حالیہ دنوں انتقال کر گئیں ۔ اس سلسلے میں پسماند گان کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ کے این ایس کے مطابق نظر علیحدگی پسند لیڈر نعیم احمد خان کی والدہ مختصر علالت کے بعد گزشتہ جمعہ کو انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کو اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔ مرحومہ کے حق میں تعزیت پرسی کا سلسلہ گزشتہ 4 روز سے جاری ہے اور پسماند گان کے ساتھ تعزیت پرسی کا ایہ سلسلہ جاری رہا ۔ اتوار کو سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے نعیم احمد خان کی والدہ کے انتقال کے سلسلے میں تعزیت پرسی کی ۔ یاد رہے کہ مبینہ حوالہ رقومات کیس میں علیحدگی پسند لیڈر نعیم احمد خان کو قومی تحقیقاتی ایجنسی ، این آئی اے نے حراست میں لیا جب سے لے کر وہ دلی کی تہاڑ جیل میں مقید ہیں ۔ اس کے علاوہ دیگر کئی علیحدگی پسند لیڈر بھی اسی کیس کے سلسلے میں تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں ، جن میں شبیر شاہ وغیرہ شامل ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نعیم احمد خان نظر بندی کے سبب اپنی والدہ مرحوم کے آخری رسومات میں شرکت نہیں کر سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا