سکریٹری گورنمنٹ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کیا

0
0

ڈگری کالج پونچھ میں ایڈ آن کورس ان سیریکلچر کا افتتاح
تنویر پونچھی

پونچھ؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کے شعبہ سیریکلچر نے پچھلے کچھ عرصے سے لاثانی کام کیے ہیں اور انہیں کو مد نظر رکھتے ہوئے آج سکریٹری گورنمنٹ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ طلعت پرویز روہلا نے اپنی پونچھ کے سرکاری دورے کے دوران ایڈ آن کورس ان سیریکلچر کا یہاں شعبہ سیریکلچر میں ربن کاٹ کر افتتاح کیا جہاں پر سیریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر شمیم بانڈے جو کہ عالمی شہرت یافتہ شخصیت ہیں و پرنسپل ڈگری کالج پونچھ پروفیسر محمد فاروق ،ڈاکٹر رانی مغل ،پروفیسر امجد علی بابر، ڈاکٹر اورنگزیب ،انجم کے علاوہ شعبہ سیریکلچر سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سکریٹری موصوف نے کہا کہ سیریکلچر شعبہ میں ایڈ آن کورس جموں یونیورسٹی کے صرف دو ہی کالجوں میں چلیں گے ایک ڈگری کالج بھدرواہ اور دوسرا ڈگری کالج پونچھ انہوں نے شعبہ کے سربراہان سے اس بات کو یقینی بنانے کی تلقین کی کہ جیسے بھی ہو اس صنعت کو عوام میں لے کر جایا جا? اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس شعبہ سے جوڑا جائے جس کی تفصیلات دیتے ہو? ڈاکٹر شمیم بانڈے جو کہ شعبہ سیریکلچر کے سربراہ بھی ہیں نے کہا کہ وہ عوامی حلقوں میں جا چکے ہیں اور پچھلے کچھ عرصے میں انہوں نے بہت سارے کسانوں کو اس شعبہ سے جوڑا بھی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا