مضبوط اپوزیشن دوں گی:رفعت منہاس
لازوال ڈیسک
پونچھ ؍؍ ضلع پونچھ کی تحصیل منڈھر سے ہاری ہوئی بی ڈی سی چیئر مین امیدوار رفعت منہاس نے پنچائتی نمائندوں کاشکریہ ادا کیا۔ ایک پریس بیان میں رفعت منہاس نے کہا کہ میں سبھی سرپنچوں اور پنچوں اور بلاک مینڈھرکی عوام کی بے حد ممنون و مشکور ہوں۔ بالعموم میں سرپنچ و پنچوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے حلوص کی بنیاد پر اپنا اعتماد کا ووٹ مجھے ایمانداری اور تعمیر و ترقی کے زور دیا۔ اور جن لوگوں نے مجھ پر اعتماد نہ کرتے ہوئے مجھے ووٹ نہ دیا میں ان کی بے حد شکر گزار ہوں۔ رفعت نے کہا کہ تمام ووٹران خضرات نے اپنا جمہوری و قانونی حق ادا کیا۔ مجھے ووٹ دینے والے اور نہ دینے والے دونوں فراقین قابل ستائش ہیں۔ البتہ اسی الیکشن میں ووٹ کے بدلے پیسے بھی دیے گئے۔ جونہایت ہی افسوس ناک ہے۔منہاس نے کہا کہ میں پوری ایمانداری دیانتداری اور خلوص کے ساتھ اپنے فرائض انجام دوں گی اور جن لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا میں ان کو مایوس نہیں ہونے دوں اور انشاء اللہ ایک مضبوط اپوزیشن دینے کی کوشش کروں گی۔اور لوٹ کھسوٹ اور رشوت خوری کے خلاف آواز بلند کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گی۔