ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے سٹیڈیم کی اراضی کی حد بندی کیلئے گازلو کا دورہ کیا

0
0

گرمی اور دیگر اِنتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کئی امتحانی مراکز کا اچانک معائینہ کیا
لازوال ڈیسک
کپواڑہ؍؍ترقیاتی کمشنر کپواڑہ انشل گرگ نے آج افسران کی ایک ٹیم جس میں اسسٹنٹ کمشنر ریوینو ، ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر اور دیگر متعلقہ افسران شامل تھے ،گازلو کا دورہ کرکے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے حد بندی کے کام کا جائز ہ لیا۔اس موقعہ پر انہوں نے سٹیڈیم کی حد بندی کے لئے فوری طور اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔ترقیاتی کمشنر نے ایگزیکٹیو انجینئر کپواڑہ کو اراضی کی حد بندی کے لئے فوری طور مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور آر اینڈ بی افسروں کو سٹیڈیم کے تحت اراضی کا تخمینہ لگانے پر زور دیا ۔ترقیاتی کمشنر نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کپواڑہ میں قائم کئی امتحانی مراکز کا معائینہ کیا جس دوران اُنہوں نے نگران عملہ اور طلباء کے ساتھ امتحانی مراکز میں دستیاب گرمی اور روشنی کے علاوہ دیگر سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے افسران سے تلقین کی کہ امتحان کا انعقاد شفاف اور احسن طریقے سے عمل میں لایا جانا چاہیئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا