سی ای او ڈی ڈی ایم اے نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اَتھارٹی کیلئے

0
0

لازمی سامان کے حصول کے عمل کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل فارو ق احمد بابا جو کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی گاندربل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی ہیں نے آج ایک میٹنگ کے دوران اتھارٹی کے لئے لازمی سامان کے حصول کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں اے سی آر گاندربل ، سی ایم او، ایگزیکٹیو انجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول ، اے ڈی فائراینڈ ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ایمرجنسی اوپریشن سینٹر وں کے لئے لازمی سامان مثلا لائف سیونگ جیکٹس ، پورٹیبل پی اے ایس ، آکسیجن کنسنٹریٹر ، وہیل چیئر اور دیگر سامان کے حصول کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔کمیٹی نے تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد گاندربل اور سونہ مرگ کے لئے سامان کی حصولیابی کو منظوری دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا