روہت کنسل نے جموں سول سیکرٹریٹ میں دربار مو ٔ دفاتر کے کام کاج کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی ، ایسٹیٹس اور اطلاعات روہت کنسل نے آج جموں سول سیکرٹریٹ میں دربارمؤ دفاتر کے کام کاج کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔سول سیکرٹریٹ اور دیگر مؤ دفاتر جموںمیں سوموار یعنی 4؍ نومبر2019ء سے دوبارہ اپنا کام کاج شروع کریں گے ۔ یہ دفاتر سری نگر میں 25؍ اکتوبر 2019 ء کو بند ہوئے تھے۔پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر ایسٹیٹس سبھاش چندر چبر ، جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں نریش کمار اور دیگرکئی افسران کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انجینئران بھی تھے۔اس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے سول سیکرٹریٹ کمپلیکس کا معائینہ کیا اور لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر اور دیگر محکموں کے دفاتر کاجائزہ لیا۔اُنہوں نے سول سیکرٹریٹ میں ایسٹیٹس محکمہ کی طرف سے سول سیکرٹریٹ جموں میں کام کاج کے لئے کی گئی تیاریوں پر اطمینان کااِظہار کیا۔اِس موقعہ پر روہت کنسل نے افسران اور ملازمین کو یہ بات یقینی بنانے کے لئے کہا کہ سرمائی دارالخلافہ میں کسی بھی دقتوںکا سامنا نہ کرناپڑے جبکہ انہیں جموں میں ہرممکن سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے پنج تیرتھی میں سرکاری کوارٹروں کا معائینہ کیا اور وہاں محکمہ ایسٹیٹس کی طرف سے ملازمین کے لئے دستیاب سہولیات بارے میں جانکاری حاصل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا