ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے شفاف او رجواب دہ اِنتظامیہ کلیدی اہمیت کی حامل :لیفٹیننٹ گورنر مرمو

0
0

اننت ناگ ضلع کے ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا،ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے 13کرو ڑروپے کا اعلان کیا
پہلگام ہسپتال اور یوتھ ہوسٹل کو بڑھاوادینے کو منظوری دی
لازوال ڈیسک
اننت ناگ؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو نے عوامی مسائل کے نمٹارے کو ترجیحات میں رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کو حل کرنے سے متعلق فعال لائحہ عمل اختیار کرنے اور جواب دہ وشفاف انتظامیہ کی فراہمی کے نظام کو مستحکم کیا جانا چاہیئے تاکہ لوگوں کی راحت رسانی ہوسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا جس میں ضلع کے ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان، آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی ، ڈی آئی جی ساوتھ کشمیر ، ڈی سی اننت ناگ خالد جہانگیر ، ایس ایس پی اننت ناگ الطاف احمد خان اور کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ تھے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ترقیاتی پروجیکٹوں کو کنورجنس موڈ کے تحت ہاتھ میں لینے اور مختلف سکیموں کے تحت رقومات کے منصفانہ تصرف کو یقینی بنانے پر زو ردیا۔ اُنہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ قومی شاہراہ کے اطراف میں موسم سرما کے تناظر میں ریلیف اور بچائو مراکز قائم کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ان ڈیزاسٹر منیجمنٹ مراکز پر بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جانا چاہیئے ۔میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع میں ترقیاتی منظر نامے کو آگے لے جانے کے لئے 13کروڑ کا بھی اعلان کیا۔اُنہوں نے کہا کہ اس رقم میں سے 8کروڑ روپے رحمت عالم ہسپتال کی تیز تر تکمیل پر صرف کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت ہاتھ میںلئے گئے کاموں مکمل کرنے کے لئے پانچ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام تحصیلداروں کو گاڑیاں فراہم کی جائیں گے ۔اُنہوں نے پہلگام میں این ٹی پی ایچ سی اور یوتھ ہوسٹل قائم کرنے سے متعلق ڈی سی اننت ناگ کے منصوبے کو بھی منظوری دی۔اس سے پہلے ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے ترقیاتی منظرنامہ اور حصولیابیوں کا خاکہ پیش کیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں مختلف سیکٹروں کے تحت جے کے آئی ایف ڈی سی کے ذریعے سے 270.11 کروڑ روپے کی لاگت سے 113پروجیکٹ زیر عمل ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی گئی کہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت 141بستیوں کو جوڑا گیا ہے ۔ انہیں بتایا گیا کہ پورے ضلع میں آیوشمان بھارت پروگرام ای پی ڈی ایس کی عمل آوری میں بہتر مقام رکھتا ہے ۔انہیں بتایا گیا کہ حال ہی میں شروع کی گئی مارکیٹ اِنٹرونشن سکیم کامیابی سے ضلع میں عملائی جارہی ہے اور اب تک ضلع میں کاشتکاروں سے 3222میٹرک ٹن میوہ حاصل کیا جاچکا ہے۔ اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر مرمو نے ضلع میں سرما کے حوالے سے کی جارہی تیاریوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں جانکاری دی گئی کہ موسم سرما کے دوران چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک جامع کنٹن جنسی پلان مرتب کیا گیا ہے اور موسمی حالات سے نمٹنے کے لئے افرادی قوت او رمشینری کو تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کو ضلع کی مجموعی امن و قانون کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا