پوجا طلائی تمغے مقابلے میں، ہندوستان کا دوسرا تمغہ پکا

0
0

نئی دہلی؍؍ہندوستان کی پوجا گہلوت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگری کے بڈاپیسٹ میں جاری انڈر -23 ورلڈ کشتی مقابلہ میں خواتین کے 53 کلوگرام زمرہ میں جمعرات کو فائنل میں پہنچ گئیں اور انہوں نے مقابلہ میں ہندوستان کا دوسرا تمغہ پکا کر دیا۔پوجا نے 53 کلوگرام میں کوالی فیکیشن میں روس کی کیتھرین ویربینا کو 3۔8 سے اور کوارٹر فائنل میں تائی پے کی مینگ سان سیہ کو0۔ 8 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں انہوں نے ترکی کی زینب یتگل کو4 ۔ 8 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ پوجا کا طلائی تمغہ کے لئے مقابلہ جاپان کی ھارونا اوکنو سے ہوگا۔اس سے پہلے مرد فری اسٹائل میں رویندر 61 کلوگرام کے فائنل میں پہنچے تھے اور انہیں چاندی سے اکتفا کرنا پڑا تھا۔ ہندوستان نے اس طرح اپنے گزشتہ کارکردگی میں بہتر کیا ہے ۔ ہندوستان نے پچھلی چیمپئن شپ میں ایک چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا