نگروٹا پولیس نے چوری کا معاملہ گھنٹوں میں حل کرلیا

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍آج ایک شخص ، یعنی بہاری لال رینہ ولد مہیشور ناتھ رینہ ساکنہ جگٹی کالونی نگروٹہ نے پولیس تھانہ نگروٹہ میں ایک تحریری رپورٹ میں بتایا کہ رات کے دوران کچھ نامعلوم چوروں نے گلی نمبر 23 جگٹی ٹاؤن شپ نگروٹہ میں واقع اس کی کریانہ کی دکان کا تالا توڑ دیا اور چوری کرلی۔شکایت پرکیس ایف آئی آر نمبر 412/2019 تحت سیکشن 457/380 آئی پی سی درج کی گئی۔چوری کے اس معاملے کوحل کرنے کیلئے ایس ڈی پی او نگروٹہ موہن لال شرما نے ایس ایچ او پولیس سٹیشن نگروٹہ انسپکٹر محمد شوکت کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ جس کے بعد ایس ایچ او نگروٹہ ایس آئی انکوج کمار اور اے ایس آئی شیو دیپ سنگھ انچارج پی پی جگٹی فوری طورپر جاۂ وقوع پہنچے ۔جگہ کاباریک بینی سے معائنہ کیا اورشک کی بنیادپر جواہرپنڈیتا ولد مرحوم سوم ناتھ پنڈتا اور اس کی بیوی یعنی سنتوش پنڈتا ساکنہ گلی نمبر 25، بلاک 163،،فیلٹ نمبر15کوگرفتارکیا۔دوران پوچھ گچھ انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے چوری کی ہے۔تمام چوری شدہ اشیا و نقدی کل مالیت 75000 روپے تقریبا ان کے فلیٹ سے برآمدکیاگیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا