چوہدری عبدل غنی کی قیادت میں
ایکس ای این پی ڈبلیو ڈی و پی ایم جی ایس وائی سے ملاقات
تنویر پونچھی
پونچھ؍؍کانگریس ضلع صدر چوہدری عبدل غنی کی قیادت میں آج حال ہی میں منتخب ہوے چیئرمین کے علاوہ پنچوں و سرپنچوں کے ایک وفد نے ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی و پی ایم جی ایس وائی سے ملاقات کر کے قصبہ کیرنی روڑ شاہپور روڑ نونابانڈی سے مندھار سڑک سرل سے جندرولہ شاہپور سے مڈل سکول کائیں والا سڑک کھنیتر سڑک کھڑی کرماڑا سے مالٹی روڑ کے علاوہ پونچھ و ننگالی صاحب سائیں بابا بلاک کے دیگر گاؤں میں محکموں کے تحت عملائے جا رہے کاموں سے متعلق غور و خوض کیا گیا اس موقع پر ان کے ہمراہ نظیر چوہدری چئیرمین بلاک ننگالی صاحب سائیں بابا و جمیل کوہلی چیئرمین بلاک پونچھ بھی موجود رہے اور اپنے اپنے بلاکوں کی سڑکوں کی بہتری کے لیے اپیل کی انہوں نے کہا ہے کہ بلاک ننگالی ہو یا پونچھ سڑکوں پر تارکول بچھانے کی اشد ضرورت ہے اس کے بغیر سڑکوں پر چلنا ہی محال ہے اس موقع پر بڑی تعداد میں سرپنچ و پنچ بھی موجود رہے جن میں محمد جمیل نون سرپنچ پنچایت قصبہ اپر جہانگیر ملک سرپنچ کنکوٹ و محمد ابراہیم نائب سرپنچ اور ذاکر حسین پنچ بھی موجود رہے اور اپنے اپنے علاقوں کے کاموں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے بعد وفد کی سرپرستی کر رہے کانگریس ضلع صدر چوہدری عبدل غنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پہلے تو نئے منتخب ہو? سبھی چئیرمین حضرات کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مزید یہ کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ یہ لوگ آنے والے وقت میں عوام کی امنگوں پر کھرا اتریں گے۔ آج کے وفد کے حوالے سے موصوف نے کہا کہ پونچھ ضلع میں سڑکوں کی حالت انتہائی نازک ہے جس کی طرف ذمہ داران کا رخ موڑنا ضروری تھا اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت آج نئے منتخب ہوئے بی ڈی سی چئیر پرسن و پنچوں سرپنچوں کے ہمراہ افسران سے ملے اور عوام کے مسائل ان تک پہنچائے۔