طلعت پرویز نے ڈگری کالج شوپیاں کے اکیڈیمک بلاکوں کا اِفتتاح کیا

0
0

لازوال ڈیسک
شوپیان؍؍سیکرٹری اعلیٰ تعلیم طلعت پرویز روہیلہ نے آج ڈگری کالج شوپیان میں دو اضافی اکیڈیمک بلاکوں او رلائبریری کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر ڈی سی شوپیان چودھری محمد یاسین ، ڈائریکٹر کالجز محمد یاسین شاہ ، پرنسپل ڈگری اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔ان بلاکوں میں 16لیکچر ہال او رایک لائبریری موجود ہے ۔طلعت پرویز نے کہا کہ ان نئے بلاکوں کی تعمیر کی بدولت کالج میں جگہ کی کمی دور ہو جائے گی اور ضلع میں طلاب کو معیاری تعلیمی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا