لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍سینئر ایڈوکیٹ ڈی سی رینہ کو جموںوکشمیر یوٹی کا ایڈوکیٹ جنرل تعینات کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں آج قانون ، انصاف و پارلیمانی امو رمحکمہ کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ جموںوکشمیر یوٹی کے لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے سیکشن 79 کے سب سیکشن (1) کے تحت حاصل اختیارات کے ذریعے سے سینئر ایڈ وکیٹ ڈی سی رینہ کو جموںوکشمیر یوٹی کا ایڈ وکیٹ جنرل تعینا ت کیا ہے۔