لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ ڈاک کا خصوصی کور جاری کیا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو نے یہاں راج بھون میں جموں وکشمیر یوٹی کے وجود میں آنے کی یاد میں ڈیپارٹمنٹ آف پوسٹس جے اینڈ کے سرکل کی طرف سے تیار کردہ ایک سپیشل کور جاری کیا ۔ چیف پوسٹ ماسٹر جنرل جموں ایند کشمیر سرکل پی ڈی چیرنگ اِس موقعہ پر موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس تاریخی موقعہ پر ایک بامعنی خصوصی کور تیار کرنے کے لئے محکمہ ڈاک کی ستائش کی۔