جے کے بینک پریزیڈنٹ محمد یونس پٹو ریٹائر ہوئے

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍جموں و کشمیر بینک کی اعلیٰ انتظامیہ میں شامل پر بینک کے یزیڈنٹ محمد یونس پٹو کل 31اکتوبر کو اپنے 33سالہ بینکنگ کیرئر کے بعد ریٹائر ہوئے۔ بینک کے کارپوریٹ آفس میں بینک کی اعلیٰ انتظامیہ سمیت کئی سینئر افسراں نے اُنکے حق میں ایک الودائی پارٹی کا اہتمام کیا۔ بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر، ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ پی کے تکو، سبھی پریزیڈنٹ اور وائس پریزیڈنٹ اس الوداعی پارٹی میں شامل تھے۔ چیئرمین نے اس موقع پر کہا کہ محمد یونس پٹو ایک قابل اور محنتی آفیسر تھے اور مختلف منصبوں پر کام کرتے ہوئے انہوں نے جس سچے دل سے کام کیا ہے، ہم سب کو اُس جذبے کو آگے لے جانا ہے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد یونس پٹو نے کہا کہ جس تناؤ میں بینک ملازمین کام کرتے آرہے ہیں اُس سے اُن میں آپسی محبت اور اُخوت پیدا ہوتی ہے خاص کر جے کے بینک ملا زمین جس جوش اور لگن سے کام کرتے ہیں وہ سب سے مثالی ہے۔ ریٹائر منٹ کے وقت کئی ایم محکموں کے سر براہ تھے جن میں بزنس سپورٹ ڈیوجن، کارپوریٹ کمیونیکیشن، IAPM، اور انشورنس محکمے قابل ذکر ہیں۔ سال 1983میں کمیسٹری میں پوسٹ گریجویشن مکمل کرنے کے بعد وہ سال 1986میں 27سال کی عمر میں بینک میں پریبشنری آفیسر تعینات ہوئے۔ انہوں نے ریاست اور ریاست سے باہر مختلف عہدوں پر نہایت جاں فشانی کے ساتھ کام کیا۔ جے کے بینک فٹبال ٹیم کے سب سے پہلے منیجر ہونے کے علاوہ وہ شمالی زون کشمیر اور لہہ زون کے زونل ہیڈ بھی رہے۔ وہ جولائی2012میں وائس پریزیڈنٹ اور مئی2018میں پریزیڈنٹ عہدے پر فائز ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا