حکومت کا اِنتظامیہ میں تبدیلیوں او رتقرریوں کے احکامات

0
0

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍حکومت نے آج انتظامیہ میں تبدیلیوں اور تقرریوں کے سلسلے میں ایک حکمنامہ جاری کیا۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق سماجی بہبود محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری بِپل پاٹھک کو تبدیل کر کے لیفٹیننٹ گورنر کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔تاہم انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکموں کا اضافی چارج اگلے احکامات تک بپل پاٹھک کے پاس ہی رہے گا۔ ترقی و منصوبہ بندی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل جن کے پاس خاطر تواضع او رشہری ہوا بازی کے انتظامی سیکرٹری کا اضافی چارج بھی ہے ، کو اگلے احکامات تک محکمہ اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اس طرح جنگلات و ماحولیات کے کمشنر سیکرٹری منوج کمار دویدی اِ س اضافی چارج سے فارغ ہوگئے ہیں۔منوج کمار دویدی اگلے احکامات تک سماجی بہبود محکمہ کے انتظامی سیکرٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا