رومیش کمار گجرال محکمہ تعلیم میں37سالہ خدمات کے بعد سبکدوش

0
0

سرنکوٹ میں جگہ جگہ تقریبات،شاندارالووداعی کیساتھ گھرمیں والہانہ استقبال
لازوال ڈیسک

سرنکوٹ؍؍محکمہ تعلیم میں طویل37سالہ خدمات کے بعد سبکدوشی کی منزل تک پہنچنے والے معروف ماہر تعلیم رومیش کمار گجرال کوآج اہلیانِ پیرپنجال نے ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں شاندار الوداعی پیش کی اور ان کے اعزازمیں متعددمقامات پرتقریبات منعقدکی گئیں،محکمہ تعلیم میں بحیثیت ٹیچر اپناکیرئیر شروع کرنے والے ماسٹر رومیش گجرال نے اپنی محنت، لگن اور دیانتداری کی بدولت پیرپنجال کی ایک نسل کو معیاری تعلیم کے زیورسے آراستہ کرتے ہوئے اپنے پائوں پرکھڑاہونے اور اپنے والدین وریاست کانام روشن کرنے کے اہل بنانا۔رومیش کمار گجرال محکمہ تعلیم میں37سالہ خدمات کے بعد سبکدوش ہوئے ہیں، ان کی سبکدوشی کے بعد محکمہ تعلیم کے ان کے ساتھیوں وخیرخواہان کی جانب سے شاندار الوداعی تقریبات منعقدہوئیں۔ اس کی ایک کڑی کے طورپر بوائز ہائیراسکینڈری اسکول سرنکوت میں الوداعی پارٹی منعقد کی گئی جس میں مقررین نے ان کی بے لوث خدمات کوسراہا۔بعد ازاں سرنکوٹ کے مندرمیں بیوپار منڈل صدر خوشدیو ورمانے تقریب منعقد کی اور وہاں ماسٹر جی کو پھول مالائیں پہناکرعزت افزائی کی گئی اور مندرمیں ان کی خوشحال سبکدوش زندگی کی پرارتھناکی گئی۔بعد ازاں ان کی رہائش گاہ پرظہرانہ کی تقریب منعقدہوئی جہاں ان کے رشتہ دار، دوست واحباب واہلیانِ سرنکوٹ ہی نہیں بلکہ پونچھ ، نوشہرہ سے بھی لوگ شریک ہوئے۔اس تقریب میں شامل اہم شخصیات میں کرم حسین شاہ، طارق منہاس، ماسٹرافتخارحسین شاہ، سید الطاف حسین شاہ ودیگران قابل ذکرہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا