راشٹریہ ایکتا دیوس پر سکولی بچوں سے کروائی گئی چائے تقسیم
تنویر پونچھی
پونچھ؍؍یوں تو بچوں کے حقوق کی علمبردار تنظیمیں دن رات بلند و بانگ دعوے کرتی ہیں مگر آج جب ایک طرف راشٹریہ ایکتا دیوس کی تقریب منعقد ہونے کے بعد ایک طبقہ فوٹو سیشن میں کھویا ہوا تھا عین اسی وقت سکولی بچے ان کی خاطر داری میں چائے اور پکوڑے لے کر خدمت گزاری میں مشغول نظر آئے۔ ایک طرف بچہ مزدوری یعنی بچوں سے کام نہ کروایا جائے کے موضوع پر انتظامیہ و کچھ تنظیمیں بلند و بانگ دعوے دوڑاتی ہیں مگر وقت گزرتے ہی جب ان کی اپنی تقریبات ہوتی ہیں تو وہ بے خوف ہو کر بچوں سے اپنی مرضی کے مطابق کام کرواتے ہیں چائے و پکوڑے تلنا ہو یا چائے و پکوڑوں کی تقسیم کاری ہو جس کی آج ایک تازہ مثال اس وقت ملی جب راشٹریہ ایکتا دیوس تقریبات کے بعد سکولی بچے چائے و پکوڑے تقسیم کرتے ہوئے نظر آئے اب انتظامیہ کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ جو دعوے وہ کرتی ہے ان کو خود ہی توڑتی بھی ہے یہ بہر صورت برداشت نہیں ہو گا۔