گاندھی نگر،30اکتوبر(یواین آئی)گجرات سے مانسون کی واپسی کے بعد بھی اب دو فیصد سے زیادہ بارش ہوچکی ہے اور پچھلے 24گھنٹے کے دوران بھی زوردار بارش ہوئی ہے اور ریاست کے کل 33میں سے 29اضلاع کے 137تلعلقہ میں بارش ہورہی ہے ۔ آنند میں سب سے زیادہ 113ملی میٹر بارش ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے مشرق وسطی بحیرہ عرب میں اٹھے شدید طوفان کیار کے اثر سے ہورہی اس بارش کا سلسلہ آنے والے کچھ دنوں تک بھی جاری رہنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے ۔ اس سال معمول سے 10دن کی دیری سے 25جون کو ریاست میں پہنچا مانسون 14اکتوبر تک یہاں سے پوری طرح جاچکا تھا اور تب تک 142.98فیصد بارش ہوئی تھی۔اس کے بعد سے اب تک بے موسم کی 2فیصد سے زیادہ بارش ہوچکی ہے اور کچھ فیصد 144.01 تک پہنچ گئی ہے ۔گزشتہ 24گھنٹے میں ہی 1.39گھنٹے میں ہی 1.39فیصد بارش ہوئی ہے ۔ کمال کی بات یہ ہے کہ اس سال ریاست میں مانسون کی آمد سے پہلے بھی بحیرہ عرب میں اٹھے ایک طوفان وایو،جو کہ کیار کی طرح ہی گجرات کے ساحل سے دور چلا گیا تھا،کے اثر سے جون کے تیسرے ہفتے میں پانچ فیصد سے زیادہ بارش درج کی گئی تھی۔اس طرح سے ان دوطوفانوں کے اثر سے ہی مانسون سے الگ ریاست میں سات فیصد سے زیادہ بارش ہوئی ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹے میں سریندر نگر کے وڈھوان میں 102 ملی میٹر،لختر میں 73ملی میٹر بارش ہوئی ہے ۔کل 14تعلقہ میں 50 ملی میٹر یا زیادہ اور 45میں 25ملی میٹر یا زیادہ بارش ہوئی ہے ۔ اس سال بارش کے اعدادوشمار 2013 کے بعد سے زیادہ ہیں۔اس سال ریاست میں تقریباً 148فیصد بارش ہوئی تھی۔حالانکہ زیادہ بارش سے ریاست میں پینے کے پانی کا مسئلہ تو دور ہوا ہے لیکن زراعت کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔