یواین آئی
نئی دہلی؍؍ہندستان کے روندر زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بداپیسٹ میں چل رہے انڈر۔23عالمی کشتی مقابلہ میں منگل کو 61کلوگرام فری اسٹائل زمرہ کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ جونیئر عالمی چیمپئن شپ کے سابق کانسہ تمغہ یافتہ ویر دیو گولیا 79کلوگرام زمرہ میں کانسہ کے تمغہ سے چونک گئے ۔ رویندر نے پری کوارٹر فائنل میں ہنگری کے مارسیل بودائی کوواکس کو 12-1سے ، کوارٹر فائنل میں روس کے دنسلام تختاروف کو 11-0سے اور سیمی فائنل میں آرمینیا کے آرسن ہاروتیوناین کو سخت مقابلہ میں 4-3سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں وہ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے ہندستانی کھلاڑی بننے سے ایک قدم دور ہیں۔ رویندر کا فائنل میں قزاقستان کے یولوک بیک جھودوشبکوف سے مقابلہ ہوگا۔ 79کلوگرام جونیئر عالمی چیمپئن شپ کے سابق کانسہ تمغہ یافتہ ویر دیو گولیا نے شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کیا لیکن انہیں کانسہ کے تمغہ مقابلہ میں نزدیکی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گولیا نے پری کوارٹرفائنل میں چین کے لگان چائی کو 7-2سے اور کوارٹر فائنل میں منگولیا کے باتجل دامجن کو 12-1سے شکست دی۔ہندستانی پہلوان کو سیمی فائنل میں آذربائیجان کے ابو بکر آباکاروز سے 1-8سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گولیا کو کانسہ تمغہ کے مقابلہ میں روس کے رادک ویلیف نے 5-4سے شکست دی۔ جونیئر ایشیائی چیمپئن اور دوسری سیڈ یافتہ شرون نے 65 کلوگرام کے پری کوارٹر فائنل میں قزاقستان کے رفت سوبیتالوف کو سخت مقابلہ میں 8-6سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں داخل ہوئے جہاں انہیں فرانس کے المین مختاروف سے 6-10سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مختاروف کے سیمی فائنل میں شکست کھانے سے شرون کی رینپ چیز میں اترنے کی امید ٹوٹ گئی۔ 57کلوگرام میں پندرہویں سیڈ ن وین کا چیلنج پہلے ہی راونڈ میں ختم ہوگیا۔ نوین کو کوالیفکیشن میں ترکی کے احمد دمان نے 11-0سے شکست دی۔ دومان پھر پری کوارٹر فائنل میں شکست کھا گئے اور اس کے ساتھ ہی نوین مقابلوں سے باہر ہوگئے ۔ 70کلوگرام میں پندرہویں سیڈ نوین کو کوالفکیشن میں روس کے چیرمین ویلیف نے 11-0سے شکست دی۔ ویلیف کے فائنل میں پہنچنے سے نوین کو رینپ چیز میں اترنے کا موقع مل گیا لیکن نوین کو رینپ چیز میں منگولیا کے تمولن انکھتویا سے 6-8سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔