لوگ ٹھگا ہوا اور گھٹن محسوس کر رہے ہیں

0
0

جموں علاقے کے قوم پرست لوگوںکے مسائل اور خدشات کی بھاجپانے کوئی پرواہ نہیں کی:ہرشدیوسنگھ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍نیشنل پینتھرس پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں آج پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ اور چیئرمین مسٹر ہرشدیوسنگھ کی موجودگی میں مسٹر پارتھ سنگھ عرف پرمیشور داس کی قیادت میں تحصیل کھوڑ سے 60 سے زائد نوجوانوں پینتھرس پارٹی میں اعتماد کے ساتھ شامل ہوئے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری محترمہ انیتا ٹھاکر، گگن پرتاپ سنگھ، مسٹر شنکر سنگھ چب، کیپٹن انل گوڑ (تمام ریاستی سکریٹری) اور سریندر چوہان ضلعی صدر ( جموںدیہی) بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ہرشدیو سنگھ نے جموں کے نوجوانوں کے ساتھ روزگار میں امتیازی سلوک کے لئے بی جے پی حکومت کی سخت تنقید کی۔مسٹر پارتھ سنگھ نے افسوس کا اظہار کیا کہ جموں علاقے کے قوم پرست لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں کے مسائل اور خدشات کی بی جے پی نے کوئی پرواہ نہیں کی۔ لوگ ٹھگا ہوا اور گھٹن محسوس کر رہے ہیں۔ ہمارا پختہ یقین ہے کہ صرف پینتھرس پارٹی ہمیں حق و انصاف فراہم کرکے جموں صوبہ کے لوگوں کو تمام قسم کے دکھوں اور مشکلات سے نجات دلا سکتی ہے۔ پینتھرز لیڈر باہمت مجاہد ہیں اور ہمارے وقار اور اعزاز کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کھوڑ میں ہی نہیں بلکہ اکھنور میں بھی پارٹی کو پورے جوش کے ساتھ مضبوط بنانے کے لئے کام کرے گی۔پینتھرس پارٹی میں شامل ہونے والوں میں گڑھ سنگھ، سریندر شرما، کلدیپ سنگھ، سنجو، انل شرما، شیتل شرما، بانکا ورما، انو، راہل سنگھ، پھالو، راجہ، رنجیت سنگھ، وکاس راجپوت، سنی منہاس، آرو شرما، پرکشت منہاس ، وکاس ڈوگرا، رتک بھگت، روہت کمار، نشانت شرما، دیش بندھو ، دیپ شرما، ششی پال، واسو، منجیت، رنجیت، بہادر، نکھل، ابھی، امن شرما، ونے شرما کے علاوہ دیگر اہم تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا