رواں سیزن کے دوران بہتر فصل کی اُمید
لازوال ڈیسک
پانپور؍؍زعفران کی کاشت پورے جوبن پر ہے اور رواں سیزن کے دوران کافی بہتر فصل کی اُمید ہے۔جوکہ مقررہ وقت پر زعفران کی کاشت میں بہتری لانے کے لئے سائنسی اور جدید بنیادوں پرکئے گئے اقدامات اور تکنیکی رہبری کا نتیجہ ہے۔ زعفران کی کاشت سے جڑے کسانوں میں کافی اطمینان پایا جاتا ہے اور فصل کو جمع کرنے کے سلسلے میں کسان مصروف نظر آرہے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں زعفران کی کاشت میں کمی ہونے کی وجہ سے جس کی پیداوار کو خطرہ لائق ہو گیا تھا کیوں کہ اس میں 2010ء سے 3.13کلوگرام فی ہیکٹر سے 1.88کلوگرام فی ہیکٹر کی کمی واقع ہوئی تھی تاہم زعفران پر نیشنل مشن کے تحت اختراعی اقدامات کے تحت بھارت سرکار نے 2010-11 میں مشن کے لئے 411کروڑ روپے کو منظوری دی جس دوران 37.15ہیکٹر اراضی کو زعفران کی کاشت کے لئے بروئے کار لانے کے سلسلے میں اقدامات کئے گئے۔چیف ایگریکلچر آفیسر پلوامہ نے بتایا کہ اب تک 2500 ہیکٹر اراضی کو قابل کاشت بنایا گیا ہے اور مزید اراضی کو قابل کاشت بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔مشن کے تحت انڈیا انٹرنیشنل زعفران ٹریڈ سینٹر ( زعفران پارک) کا قیام ڈیسو پانپور میں عمل میں لایا گیا ہے او راُمید کی جارہی ہے کہ پارک کا افتتاح عنقریب ہی کیا جائے گا۔