ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ترال میں کئی اِمتحانی مراکز کا معائینہ کیا

0
0

تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
پلوامہ؍؍ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج ترال میں کئی امتحانی مراکز کا معائینہ کیا اور طلباء کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے سپر وائزری عملے اور طلباء کے ساتھ بات چیت کے دوران امتحانات کے احسن اور خوش اسلوبی سے انعقاد کے لئے کئے جارہے اِنتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے متعلقہ افسران کو امتحانات کے شفاف اور احسن انعقاد کے لئے مؤثر اقدامات کرنے پر زو ردیا۔بعد میں ترقیاتی کمشنر نے زیر تعمیر آڈیٹوریم اور ہوسٹل کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کام کے لئے معیاری تعمیراتی سامان استعمال کرنے پر زور دیا ۔ اُنہوں نے عمل آوری ایجنسی پر تمام پروجیکٹوں کو مقررہ وقت پر پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی بھی تلقین کی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا