کولگام میں عید میلاد النّبی ﷺ کے اِنتظامات کا جائزہ لیا گیا

0
0

لازوال ڈیسک
کولگام؍؍ڈی سی کولگا م شوکت اعجاز بٹ نے آج یہاں افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران عید میلاد النّبی ﷺ کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا جائز ہ لیا۔ ا س موقعہ پر ڈی سی نے ضلع میں غذائی اجناس کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ ، بجلی ، پانی ، طبی نگہداشت اور صفائی ستھرائی کے تفصیل سے جائزہ لیا۔اُنہوں نے افسروں پر زوردیا کہ وہ زیارت گاہوں اور بقعہ جات میں زائرین کے لئے ہرطرح کی سہولیات دستیاب رکھیں ۔ ای او میونسپلٹی کولگام کو ہدایت دی گئی کہ وہ میر سید علی سمنائی ؒ اور زیارت شریف حضرت بل یارو میں روشنیوں کا خاص انتظام کریں ۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ناجائز منافع خوری پر قابو پانے کے لئے مارکیٹ چیکنگ کے عمل کو تیز کیا جانا چاہیئے۔اِس موقعہ پر بی ایم او ، پی ڈی ڈی او رپی ایچ ای کے انجینئروں نے اپنے اپنے محکموں کی طرف سے کئے جارہے اِنتظامات کا خاکہ پیش کیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی ، ایس ڈی ایم نور آباد اور کئی دیگر محکموں کے افسروں نے بھی شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا