ناظم تعلیم نے اِمتحانی مراکز کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ناظم تعلیم کشمیر محمد یونس ملک نے آج اننت ناگ ، پلوامہ او رکولگام میں کئی امتحانی مراکز کا دورہ کیا جن میں جی ایچ ایس ایس قاضی گنڈ ، ایچ ایس ایس ویسو ، ایچ یس ایس ونپو ، ایچ ایس ایس بجبہاڑہ اور کئی دیگر سکول شامل ہیں۔انہوں نے بارہویں جماعت امتحان کے سلسلے میں مراکز کا دورہ کر کے وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلاب کی سہولیت کے لئے ہر طرح کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ناظم تعلیم نے بجبہاڑہ میں خصوصی صلاحیتوں والے بچوں کے لئے قائم کئے گئے زیبا آپاسکول کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ سکول کی عمارت اس انداز سے تعمیر کریں تاکہ جسمانی طور ناخیز بچوں کو کسی قسم کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقعہ پر چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا