ڈی ڈی سی اننت ناگ نے آئی سی ڈی ایس اور صحت سیکٹروں کا جائزہ لیا

0
0

 

لازوال ڈیسک
اننت ناگ؍؍ڈی سی اننت ناگ خالد جہانگیر نے آج یہاں ایک میٹنگ کے دوران آئی سی ڈی ایس اور صحت سیکٹروں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں آئی سی ڈی ایس کے پروگراموں افسران اور دیگر اعلیٰ افسروں نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو، پوشن ابھیان ابھیان ، پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا جیسی سکیموں کی عمل آوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ سال 2019-20کے دوران 6909وی ایچ این ڈی عمل میں لائی گئی ۔ اس کے علاوہ 18611 ہیلتھ چیک اَپ عمل میں لائے گئے ۔اسی طرح بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو سکیم کے تحت 9511معاملات منظور کئے گئے جبکہ 3445معاملات اس وقت زیر عمل ہیں۔ترقیاتی کمشنر نے دونوں محکموں کے افسروں پر زو ردیا کہ وہ بہتر نتائج کے لئے آپسی تال میل کے ساتھ کام کریں ۔انہوں نے کہا کہ بی ایم اوز ، سی ڈی پی اوز ، بی ڈی اوز ، زیڈ ای اوز کو اپنے ماتحت عملے کے ساتھ ہر مہینے میں دو مرتبہ میٹنگ منعقد کرنی چاہیئے اور زمینی سطح پر سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینا چاہیئے ۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ فیلڈ کا دورہ کر کے ذاتی طور پر سکیموں پر نظر گزر رکھیں۔اُنہوں نے ضلع کے تمام صحت مراکز پر مختلف سکیموں سے متعلق جانکاری مشتہر کرنے کی ضرورت پر زور دیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا