اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے قومی یوم یکجہتی کے اقدامات کا جائزہ لیا

0
0

تنویر پونچھی

پونچھ؍؍قومی یوم یکجہتی کی مناسبت سے ضلع پونچھ میں بھی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں اور اس سلسلے میں کیے جا رہے اقدامات کا آج اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ ملک زادہ شیراز الحق نے ایک میٹنگ میں جائزہ لیا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ یہ دن پورے ملک کے ساتھ ساتھ پونچھ میں بھی 31 اکتوبر کو منایا جائیگا۔پروگرام کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ یوم یکجھتی کے حوالے سے ایک ریلی ڈی سی آفس کمپلیکس سے لے کر سپورٹس سٹیڈیم پونچھ تک نکالی جائیگی جس میں سکولی بچے و عوام اور ضلع انتظامیہ و پولیس کے لوگ شامل ہوں گے موصوف نے میٹنگ میں اس بات پر بھی زور دیا کہ اس دن کو ضلع کے اندر پورے جوش سے منایا جائے تاکہ پوری ریاست میں یکجھتی کا ایک پیغام جائے۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بشیر احمد لون اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ عبدل قیوم میر و ڈی پی او پونچھ کے علاوہ کئی اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا