چھوٹی بہن سمتا (شکنتلا) نے رام نگر سے مبارکباد دی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ کو آج ان کی بڑی بہن سورجو دیوی نے اپنی رہائش گاہ ادھمپور میں بھیا دوج کے موقع پر ٹیکا لگایاجبکہ ان کی چھوٹی بہن نے اپنی رہائش گاہ رام نگر سے انہیں مبارکباد دی۔پروفیسر بھیم سنگھ آج صبح بھیا دوج کے موقع پر اپنی بڑی بہن کے ادھم پور میں واقع گھر پر پہنچے۔انہوں نے اپنی بڑی بہن کا پچا س کی دہائی میں ان کا بچپن میں جب وہ اسکول جاتے تھے خیال رکھنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سابق رکن اسمبلی اور جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے صدر بھی کنبہ کے ساتھ موجود تھے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے اپنی چھوٹی بہن محترمہ سمتا (شکنتلا) سے ٹیلی فون پر ان کے گھر خین نہ پہنچ پانے پر معذرت کا اظہار کیا۔پروفیسر بھیم سنگھ کی دو بڑی اور تین چھوٹی پانچ بہنیں ہیں۔ان میں سے دو ہی زندہ ہیں جنہوں نے بھیم سنگھ کومبارکباد دی۔