عائشہ جامع مسجد میں ایک اصلاحی تقریب کا انعقاد
اعجاز الحق بخاری
جموں ؍؍مولانا ولایت حسین مصباحی کی صدارت میں عائشہ جامع مسجد میں ایک اصلاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا آنے والا مستقبل ہے جو ملک و ملت کی تعمیر وترقی میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج افسوس ہوتا ہے کہ جب ہم نوجوانوں کو منشیات کے عادی اور غلط راستوں میں دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا اس ملک کی آزادی سے لے کر اس کی ترقی میں مسلمانوں کا اہم رول رہا ہے اور یہ آگے بھی جاری رہیگا۔اس میں اہلسنت کے ادارے اور مساجد اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ واضح رہے مولانا مصباحی جماعت اہلسنت کے نوجوان عالم دین ہیں اس وقت دار العلوم رضویہ سلطانیہ میں بطور مدرس خدمات انجام دے رہے ہیں ۔