بلا ک ساتھر ہ سے کامیاب ہونے والی فریدہ بی کو دی مبارکباد
اعجاز کوہلی
مینڈھر؍؍بلاک ڈویلپمنٹ کونسل کے چیئرمین بننے کے بعد چوہدری امان اللہ نے ضلع پونچھ کے تمام بلاک چیرمینوں سے کی ملاقات اپنے اس دورے کے دوران وہ ساتھر ہ بلاک کی منتخب چیئرمین فریدہ بی کے گھر پہنچے اور مبارکباد پیش کی وہاں فریدہ بی کی اس کامیابی سے سیاست کو ایک نیا موڑ ملا بتادیں کہ فریدہ بی ایک نہایت ہی غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہیں پنچائت الیکشن میں کامیابی کے بعد انہوں نے بلاک چئیر مین کے لئے فارم بھرا شاید کسی کو ابھی امید نہیں ہوگی کہ ایک غریب خاندان کی اس بیٹی کو سیاست میں جگہ ملے گی لیکن بلاک ساتھرہ کے پنچائت ممبر و سرپنچوں نے اس بار سیاست کو ایک الگ ہی سٹیج پر ٹھان لی تھی جس میں انہوں نے اپنا بھروسہ فریدہ بی پر رکھا اور بلاک کی چئیر مین بنادیا اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ سیا ست میں وہی بلندیوں کو چھو سکتا ہے جس پر عوام بھروسہ دکھائے ضلع کے تمام بلاکوں کے چئیرمینوں سے ملاقات کے دوان چوہدری امان اللہ کے ہمراہ سرپنچ ڈھرانہ حاجی میر محمد ،ریٹائرڈ حوالدار و پنچ سلواہ پنچائت یوسف چوہان بھی مو جو درہے ۔