اے ڈی ڈی سی کپواڑہ نے مختلف کالجوں میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
کپواڑہ؍؍اے ڈی ڈی سی کپواڑہ محمد اشرف بٹ نے آج انجینئروں اور مختلف عمل آوری ایجنسیو ں نیز گورنمنٹ کالجوں کے پرنسپلوں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران زیر تکمیل کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔اُنہوں نے ضلع میں پرنسپلوں کو تعمیر کے کام کے لئے واگذار کئے گئے فنڈ س کے استعمال کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔میٹنگ میں کپواڑہ ، ہندواڑہ ، لنگیٹ ،وِیلگام کے ڈگری کالجوں کے پرنسپلوں کے علاوہ جنرل منیجر جے کے پی سی سی ، ایگزیکٹیو انجینئر سیکاپ او ردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ 51.54کرو ڑروپے کی لاگت سے آٹھ کاموں کو عملایا جارہا ہے ۔تین کام کیپکس بجٹ پروگرام کے تحت عملائے جارہے ہیں جن پر 16.63کروڑ روپے کی لاگت آرہی ہے جن میں وومن کالج کپواڑہ ،جی ڈی سی کپواڑہ میں لیکچر ہال کی تعمیر ، جی ڈی سی ہنڈوارہ میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر کا شامل ہے جبکہ آر یو ایس اے پروگرام کے تحت بھی 17.98 کام عملائے جارہے ہیں ۔اس پروگرام میں جی سی ڈبلیو کپواڑہ ، ایم ڈی سی ویلگام ہنڈوارہ ، جی ڈی سی ہنڈوارہ ، وومنز کالج کپواڑہ میں گرلز ہوسٹل کی تعمیر اور پی ایم ڈی پی کے تحت جی ڈی سی لنگیٹ کی تعمیر کے علاوہ نئے کالجوں میں جاری تعمیر ی کام بھی جاری ہے جن پر 16.92کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت آرہی ہے۔ا س موقعہ پر اے ڈی ڈی سی نے متعلقہ ایجنسیوں کو کام کی رفتار میں سرعت لانے کے لئے مزید افرادی قوت اور مشینری کو بروئے کار لانے پر زور دیا تاکہ تمام کاموں کی مقررہ وقت تکمیل یقینی بن سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا