لازوال ڈیسک
بارہمولہ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے آج چیف ایجوکیشن آفیسر جی ایم لون اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا جائزہ لیا جہاں آج سے بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی طرف سے دسویں جماعت کے امتحانات لئے جارہے ہیں۔ترقیاتی کمشنر نے امتحانی مراکز میں اِنتظامیہ کی طرف سے طلباء کے لئے دستیاب سہولیات بشمول بجلی اور پانی کے علاوہ دیگر اِنتظامات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے امتحانی مراکز میں تمام بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تاکہ طلباء کسی دِقت کے بغیر اور احسن طریقے سے امتحانی عمل میں شامل ہوسکے۔اُنہوں نے امتحانات کے شفاف اور خوش اسلوبی پر زور دیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں دس ہزار سے زیادہ طلباء امتحانات میں شامل ہو رہے ہیں جن کے لئے 99امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امتحان میں شامل طلباء کے لئے ایس آر ٹی سی کی بسوں کو بھی دستیاب رکھا گیا ہے جبکہ امتحانات شفاف انعقاد کے لئے امتحانی مراکز کے گرد و نواح میں دفعہ 144کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا ہے۔