31اکتوبر:اندراگاندھی کایومِ شہادت

0
0

کانگریس کااندراچوک میں تقریب منعقد کرنے کافیصلہ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍سابقہ وزیر اعظم ہندوستان محترمہ اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کانگریس 31اکتوبر کواندرا چوک جموں میں تقریب منعقد کرے گی۔ ایک بیان میں چیف ترجمان جے کے پی سی سی مسٹر رویندر شرما نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے آل انڈیا پروگرام کے مطابق ہندوستان کے سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگی۔ پی سی سی کے صدر شری غلام احمد میر اور پارٹی کے دیگر سینئر قائدین اور کارکنان اسی میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ہندوستان کے پہلے نائب وزیر اعظم سردار پٹیل کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا ، جن کی یوم پیدائش اس دن منائی جارہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا