میرے والد میرے سپر ہیروز: وراٹ

0
0

یواین آئی
نئی دہلی؍؍ ہندوستانی کپتان اور دنیا کے بہترین کرکٹروں میں شامل وراٹ کوہلی نے ہفتہ کو کہا کہ ان کے والد نے ان کے کیریئر میں سب سے اہم کردار ادا کیا اور وہ آج بھی ان کے لیے کسی ‘سپر ہیروز’ کی طرح ہیں۔ موجودہ وقت کے تجربہ کار کھلاڑیوں میں شامل وراٹ نے ہفتہ کو اپنے اوپر بنی اینیمیٹڈ ‘سپر وی’ سریز شروع کرنے کے موقع پر اپنے والد کو اپنا سپر ہیرو بتایا۔ پانچ نومبر سے یہ سریز نشر کی جائے گی۔ وراٹ نے کہاکہ اصل زندگی میں میرے والد ہی میرے سپر ہیرو ہیں جنہوں نے کیریئر میں مجھے اہم فیصلے لینے میں مدد کی۔ اس دنیا میں آج بھی وہی میرے لئے مثالی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔ بہت سے لوگ آپ کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں لیکن جب کوئی آپ کے سامنے اصل مثال پیش کرتا ہے تو وہ سب سے اہم ہوتا ہے ۔ کپتان نے کہاکہ میرے والد نے میرے سامنے کئی مثالیں پیش کیں ۔ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو میرے کیریئر کو لے کر انہوں نے کئی اہم فیصلے لئے ۔ وہ مجھے کسی اور سمت میں لے جا سکتے تھے لیکن ان کے فیصلے کی وجہ سے ہی میں کرکٹ میں توجہ لگا کر کھیلتا رہا اور اسی سمت میں کیریئر بنایا۔ وراٹ نے کہاکہ میرے والد ہی میرے ہیرو ہیں اور ان فیصلوں کی وجہ سے ہی میرا سفر آسان رہا۔ انہوں نے مجھے سکھایا کہ محنت سے ہی آپ کامیاب ہوتے ہو نہ کہ اپنی قسمت کی وجہ سے ۔ میں نے ان کی وجہ سے ہی محنت کرنا جاری رکھا اور اسی لیے وہ میرے لئے سب سے اہم ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا