سندھو مسلسل چوتھے ٹورنامنٹ میں ہار کر باہر

0
0

یواین آئی
پیرس؍؍ اسٹار خاتون شٹلر ہندستان کی پی وی سندھو کو عالمی چمپئن شپ کے بعد سے جاری مایوس کن کارکردگی فرانسیسی اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں بھی جاری رہی جہاں وہ خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنل میں ہار کر باہر ہو گئیں۔عالمی چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد سے سندھو کی یہ مسلسل چوتھے ٹورنامنٹ میں ملی شکست ہے ۔ سندھو فرانسیسی اوپن سے پہلے چین اوپن، کوریا اوپن اور ڈنمارک اوپن میں دوسرے راؤنڈ سے آگے نہیں جا پائی تھیں اور پیرس میں ان کا سفر کوارٹر فائنل میں تھم گیا۔ وہیں خواتین کے سنگلز کے دیگر میڈلسٹ آٹھویں سیڈ سائنا نہوال بھی کوارٹر فائنل میں ہار کر باہر ہو گئیں۔خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنل مقابلے میں پانچویں سیڈ سندھو نے اپنی روایتی حریف اور ٹاپ سیڈ تائی پے کی تائی جو ینگ کے خلاف سخت جدوجہد کی لیکن جو ینگ نے سندھو کو ایک گھنٹے 15 منٹ تک چلے مقابلے میں 21-16، 24-26، 21-17 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔سندھو کی شکست کے ساتھ سنگلز مقابلوں میں ہندستانی چیلنج ختم ہو گیا۔ سندھو کی نمبر ایک جو ینگ کے خلاف کیریئر کے 16 مقابلوں میں یہ 11 ویں شکست ہے ۔اس سے پہلے آٹھویں سیڈ سائنا کو کوریا کی این سی ینگ نے 49 منٹ کے سخت جدوجہد میں 22-20، 23-21 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ عالمی درجہ بندی میں نویں نمبر کی کھلاڑی سائنا 16 ویں رینکنگ کے کوریا کے کھلاڑی کے خلاف یہ کیریئر کا پہلا مقابلہ تھا۔ سائنا کے پاس دونوں گیمز میں گیم پوائنٹس تھے لیکن انہوں نے موقعوں کو اپنے ہاتھوں سے نکل جانے دیا۔ سائنا گزشتہ ہفتے ڈنمارک اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ہار گئی تھیں اور یہاں ان کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہو گیا۔اس درمیان ٹورنامنٹ کا سب سے بڑے الٹ پھیر میں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اور ٹاپ سیڈ جاپان کے کیتو موموتا کوارٹر فائنل میں آٹھویں سیڈ انڈونیشیا کے انتھونی گٹگ سے 43 منٹ میں 10-21، 19-21 سے شکست کھاکر باہر ہو گئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا