شکیب کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا بی سی بی

0
0

یواین آئی
ڈھاکہ؍؍ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی ) نے ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور حال ہی میں کرکٹروں کی ہڑتال کے محرک رہے شکیب الحسن کے خلاف مرکزی معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بی سی بی نے بتایا کہ شکیب نے موبائل فون آپریٹر کمپنی کے ساتھ اسپانسر معاہدہ کیا ہے جو ان کے قومی بورڈ کے ساتھ مرکزی معاہدہ کی خلاف ورزی ہے ۔ شکیب کے اس معاہدہ کی رقم کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے ۔ آل راؤنڈر نے منگل کو قومی ٹیم کی سابق اسپانسر رہی گرین فون کمپنی کے ساتھ یہ معاہدہ کیا تھا۔ بنگلہ دیشی کرکٹر نے یہ معاہدہ اس وقت کیا جب وہ تنخواہ ادائیگی اور اضافہ کو لے کر کرکٹروں کی ہڑتال کی قیادت کر رہے تھے ۔ بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نظم الدین چودھری نے کہاکہ ہمارا ماننا ہے کہ شکیب کے عہد نامہ میں قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ ہم یقینی ہی ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے ۔وہیں بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ وہ شکیب اور فون کمپنی سے جرمانہ وصول کریں گے ۔ حسن نے کہاکہ ہم شکیب کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے ۔ کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔ ہم کمپنی اور کھلاڑی دونوں سے جرمانہ وصول کریں گے ۔ کھلاڑیوں کا رویہ بورڈ کے قوانین کے تئیں روکھا ہے اور اس بار ہم کارروائی ضرور کریں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا