روایتی حریف گوا وبنگلور میں ہوگی سخت ٹکر

0
0

یواین آئی
فتوردا (گوا)؍؍ میزبان گوا ایف سی پیر کو جب یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں اپنے روایتی حریف اور موجودہ چمپئن بنگلور ایف سی کے خلاف میدان پر اترے گی تو اس کی کوشش گزشتہ سال کے فائنل میں بنگلور سے ملی شکست کا بدلہ برابر کرنے کی ہوگی۔دونوں ٹیمیں گزشتہ سال جب فائنل میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلی تھیں تو بنگلور نے انجري ٹائم میں راہل بھیکے کے بہترین ہیڈر سے کئے گئے گول کی مدد سے خطاب اپنے نام کیا تھا۔ ایف سی گوا کو دوسری بار فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گوا کے کوچ سرجیو لوبیرا نے کہاکہ فائنل کی شکست پیچھے چھوٹ چکی ہے ۔ مجھے اپنے ان کھلاڑیوں پر فخر ہے ، جنہوں نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچ میں ہم اچھا مظاہرہ کریں گے جیسا کہ ہم نے فائنل میں کیا تھا۔ ہمیں اپنے ڈیفنس کو بہتر کرنا ہوگا۔گوا نے اپنے گزشتہ میچ میں دو بار کی چمپئن چینین ایف سی کو 3-0 سے شکست دے کر لیگ میں شاندار آغاز کیا ہے ۔ وہیں، بنگلور کو اپنے گزشتہ میچ میں نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کے ہاتھوں بغیر گول ڈرا کھیل کر پوائنٹس شئیر کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا اور ٹیم کو اب بھی پہلی جیت کی تلاش ہے ۔ بنگلور ایف سی کے کوچ کارلوس کواڈراٹ نے کہاکہ ہمیں پتہ ہے کہ گوا ہمیشہ سے ایک بڑا چیلنج رہی ہے کیونکہ ان کے پاس ایک بہترین ٹیم ہے ۔ وہ طویل عرصے سے ایک ہی ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ یہ ایک دلچسپ میچ ہوگا۔ یہ سیزن کا ابتدائی وقت ہے اور یہاں پر پوائنٹس کافی اہم ہوں گے ، لیکن سیزن ابھی باقی ہے ۔اس میں کوئی حیرانی والی بات نہیں ہے کہ دونوں کلبوں کے درمیان ہونے والے میچ سے آئی ایس ایل میں ٹاپ مقابلہ کا آغاز کیا ہے ۔ دونوں ٹیموں نے فٹ بال کی سطح کو نئی سمت دی ہے ۔ میچ میں گوا کے اٹیک اور بنگلور کے ڈیفنس کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا۔ گوا کے کوچ لوبیرا کی ٹیم کے پاس کبھی بھی گول کرنے کی صلاحیت ہے کیونکہ اس کے پاس آئی ایس ایل کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر فیران کورومناس، اد بیدیا، ھگو بومس اور مانویر سنگھ جیسے کھلاڑی شامل ہیں ۔لوبیرا نے کہاکہ میں سدھار جاری رکھنا چاہتا ہوں اور دو تین سال پہلے گوا اور بنگلور میں جو فرق تھا، وہ اب کم ہو گیا ہے کیونکہ ہم نے اس میں سدھار کیا ہے ۔ ہمارے لئے یہ ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ بنگلور لیگ کی بہترین ٹیم ہے ۔میزبان گوا کو بنگلور کے تیز حملے کے خلاف محتاط رہنا ہوگا کیونکہ اس کے کھلاڑی احمد جاھو معطلی کے بعد ٹیم میں واپس آ رہے ہیں اور ٹیم میں ان کی ذمہ داری اہم ہو گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا