تحصیل کالاکوٹ کے گائوں دھنواں میں عوام پانی سے محروم محکمہ خاموش

0
0

نین سنگھ
کالاکوٹ؍؍تحصیل کالاکوٹ پنچایت ڈھلیوٹ گاوں دھنواں وارڈ ۸ کی وارڈ ممبر تظیم اختر اور دوحد احمد بجران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بارہ برس قبل یہاں پر محکمہ پی ایچ ای کی ایک اسکیم لگائی گء جو کہ محلہ بلدیب سے لگ بھگ پچاس میٹر دور ہے۔مقامی لوگوں کے گھروں تک پانی کی پائپوں کو بھی لگایا گیا ہے لیکن ابھی تک پانی کی سپلائی نہیں کی گء جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ متحلقہ محکمہ کی جانب سے کوئی بھی توجہ نہیں دی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ملازمین سے لیکر تحصیل افسران تک سارے کا سارا محکمہ خاموش ہے۔انہوں نے کہا کہ محلہ بلدیب میں پانی کی شدید قلت درپیش ہے یہاں آس پاس میں پانی کا کوئی بھی ذریعہ نہیں ہے یہاں پر آباد لگ بھگ پندرہ کمبوں کو پینے کا پانی حاصل کرنے کیلئے کء کلومیٹر پیادل چل کر پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔مقامی پی ایچ ای اسکیم سے دو تین کلومیٹر دور تک پانی کی سپلائی کی جارہی ہے لیکن نزدیک میں نہیں۔اب بارہ برس گزر جانے پر پائپیں بھی خرد برد ہوتی جارہی ہیں اور بہت سے غائب ہوگئی ہیں لہذا ہم میڈیا کے ذریعے متحلقہ محکمہ کے علء افسران سے گزارش کرتے ہیں کہ یہاں کے لوگوں کی پریشانیوں کی جانب توجہ دی جائے تاکہ مقامی لوگوں تک پینے کا پانی پہنچ سکئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا