ضلع راجوری کے درجنوں خوبصورت مقامات محکمہ سیاحت کی نظروں سے اوجھل

0
0

ایک نظر راجوری کی طرف بھی ڈالے تو یہاں بھی سیاحوں کی قطاریں لگ جائے
عمرارشدملک

راجوری : جموں کشمیر کی خوبصورتی کو دنیا نے تسلیم کیا اور یہاں کی فزائوں میں جنت جیسے منظر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں اور قدرت نے اس جنت کو دلکش انداز سے سنوارا ہے اور جموں کشمیر کا ہر علاقہ اپنے آپ میں ایک مشال ہے مگر جموں کشمیر کے ضلع راجوری کی بات کرئے تو قدرت نے یہاں بھی کسی طرح کی کمی نہیں رکھی موسم ایسے کہ تیز گرمی کے دوران بارش سردی پیدا کردیتی ہے اور تیز سردی میں دھوپ موسم کو گرم بنا دیتی ہے اور یہی ایک خاص وجہ ہے جس سے راجوری کافی مشہور ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع راجوری میں قدرتی خوبصورت کے درجنوں مقامات موجود ہیں جہاں جانے کے بعد انسان گھر واپسی بول جاتا ہے لیکن محکمہ سیاحت نے ایسے تمام علاقوں کو نظرانداز کرکے رکھا ہے ۔ ضلع راجوری کے بدھل،درہال،تھنہ منڈی ،منجاکوٹ ،نوشہرہ اور راجوری ہیڈکواٹر میں مختلف قسم کے خوبصورتی سے مالامال علاقے ہیں جہاں سیاح جانا چاہتے ہیں لیکن محکمہ سیاحت کی نظروں سے اوجھل ہیں۔محکمہ سیاحت راجوری میں ایک ناکام محکمہ ثابت ہوا ہے کیونکہ جو محکمہ عوام کی ضروریات کو پورا نہ کرسکے وہ صرف ٹائم پاس کرتا ہے ۔ ضلع راجوری کے مختلف مقامات پر جہاں قدرت نے حسین منظر بنائے ہوئے ہیں سیاحوں کے لئے کو ئی انتظام نہیں ہیں یہاں تک کہ سڑکیں اور کھانے پینے کے لئے بھی کچھ انتظام نہیں ہے جبکہ حکومت کی طرف سے لاکھوں کروڑوں روپے کے فنڈز ہر سال رلیز ہوتے ہیں جس ناجائز اور غلط استعمال کیا جاتا ہے اور زمینی سطح پر ایک روپیہ خرچ کرکے ایک لاکھ روپے وصول کئے جاتے ہیں اور اگر زمینی سطح پر تحقیقات کی جائے یا پھر سیاحتی مقامات کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ محکمہ سیاحت نے کیا کیا اسکینڈل کئے ہیں کیونکہ صرف اخباروں میں نیوز میں شامل ہونے کے لئے چھوٹے چھوٹے کام کئے جاتے ہیں تاکہ حکومت خاموش رہے اور محکمہ سے پوچھ تاچھ نہ ہو اور اس کے علاوہ چند ایک اخباروں میں محکمہ سیاحت عوام کو بیدار کرنے کے لئے جانکاری پوسٹر شائع کروادیتا ہے تاکہ لگے کے محکمہ سیاحت کام کررہا ہے جبکہ یہ سب صرف عوام کو حکومت کو گمراہ کرنے کے لئے کیا جاتاہے مقامی لوگوں نے بھی بتایا کہ محکمہ سیاحت صرف کاغذوں تک محدود ہے اور زمینی سطح پر کچھ بھی نہیں ہے اس لئے راجوری میں محکمہ سیاحت کے خلاف چانچ ہونی چاہیے تاکہ حقیقت سامنے آسکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا