بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے امتحانات کیلئے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر محمد یونس ملک نے آج سیکرٹری بورڈ ریاض احمد کے ہمراہ بڈگام ، سری نگر او ربانڈی پور ہ اضلا ع میں مختلف سکولوں کا دورہ کر کے یہاں بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے اِمتحانات کے سلسلے میں کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر ایجوکیشن نے ہائیر سکینڈری سکول بمنہ ، ہائیر سیکنڈری سکول بڈگام، بوائز مڈل سکول اومپورہ ، ہائیر سکینڈری سکول مجہ گنڈ ،ہائیر سکینڈری سکول شادی پورہ اور دیگر کئی تعلیمی اداروں اِمتحانات کے احسن اِنعقاد کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ڈائریکٹر ایجوکیشن اور سیکرٹری بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے امتحانی مراکز میں ہیٹنگ ، سیٹنگ او ردیگر اِنتظامات پر اطمینان کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ 29؍ اکتوبر 2019ء سے شروع ہونے والے بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے شفاف اور منصفانہ اِنعقاد کے لئے دیگر تمام اِنتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔اُنہوں نے اِس مقصد کے لئے اَساتذہ او رمحکمہ تعلیم کے عملے کی کوششوں کو بھی سراہا۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے تحت دسویں جماعت کے امتحانات 29؍ اکتوبر سے شروع ہوں گے جبکہ گیارہویں او ربارہویں جماعت کے اِمتحانات بھی عنقریب ہی ہورہے ہیں۔متعلقہ اَفسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کی طلباء کو اِمتحانات میں شامل ہونے کے دوران کسی بھی دِقت کا سامنا نہ کرناپڑے۔