دُرورو ٹنگمرگ میںجے کے بینک کی نئی برانچ عمارت اور ATMکا افتتاح

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں و کشمیر بینک نے آج دُرورو ٹنگمرگ برانچ کی نئی عمارت اور ایک نئی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین (ATM) کاافتتاح کیا۔ جدید طرز اور ٹیکنالوجی سے لیس نئی برانچ عمارت اور اے ٹی ایم کا افتتاح بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر کے سپیشل سیکریٹری کرن جیت سنگھ اور شمالی زون کے زونل ہیڈ امتیاز احمد بٹ نے مشترکہ طور کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پربینک گاہکوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ بینک کے کلسٹر ہیڈ آزاد احمد کے علاوہ بینک کے متعدد افسراں بھی موقع پر موجود تھے۔ مقامی لوگوں نے اپنی دیرینہ مانگ کے شرمندہ تعبیر ہونے پر جموں و کشمیر بینک کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ علاقہ مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کا داخلی دروازہ ہے اور اس سے مقامی لوگوں ، تاجروں اور سیاحوں کو کافی زیادہ راحت محسوس ہوگی۔ علاقے میں نئے اے ٹی ایم بینک کے چالو ہونے سے بینک کے مجموعی ATMs کی تعداد 1337 ہوگئی ہے ۔ جے کے بینک چیئرمین کے سپیشل سیکریٹری نے اس موقع پر کہا کہ جے کے بینک اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کا متمنی ہے اور اپنے گاہکوں کو جدید ترین بینکنگ سہولیات پہنچانے میں فخر محسوس ہورہا ہے۔ جموں و کشمیر بینک کی نئی عمارت اور اے ٹی ایم یہاں کی سماجی و اقتصادی صورتحال کو سنوارنے میں کافی مددگار ثابت ہوگا۔ زونل ہیڈ نارتھ نے اس موقع پر کہا کہ علاقے کے لوگوں کو بینک کی کسان دوست اسکیموں اور بے روزگار نوجوانوں کیلئے مخصوص اسکیوں سے فائدہ اٹھا نا چا ہئے ۔ انہوں نے بینک عملے پر زور دیا کہ وہ اپنے گاہکوں کو بینک منصوبوں کے مطابق سب سے بہتر خدمات بہم رکھنے میں اپنے آپ کو وقف رکھیں اور انہیں ہر طرح کی بینک کاری سہولیات سے روشناس کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا