یواین آئی
نئی دہلی؍؍کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ہفتے کو پارٹی سے متعلق معاملوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی میٹنگ بلائی ہے ۔پارٹی کے ذرائع کے مطابق اگلے مہینے دو نومبر کو ہونے والی اس میٹنگ میں پارٹی کے سبھی جنرل سکریٹری اور اتحادی تنظیموں کے سربراہ شامل ہوں گے ۔میٹنگ میں دیگر معاملوں کے ساتھ ساتھ پارٹی سے متعلق معاملوں پر بات چیت ہوگی۔کانگریس نے ہریانہ اور مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ایسا خیال ہے کہ اگر ہریانہ میں تنظیم اور بہتر طریقے سے کام کرتی تو پارٹی ریاست میں حکومت بنانے کے بے حد قریب تھی۔ریاست میں کانگریس کو 35اور بھارتیہ جنتاپارٹی کو 40سیٹیں ملی ہیں۔کسی بھی پارٹی کو 90رکنی اسمبلی میں واضح اکثریت نہیں ملی ہے ۔