ممبئی؍؍بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار سلور سکرین پر ‘دھوم’ مچاتے نظر آ سکتے ہیں ۔ بالی وڈ میں چرچا ہے کہ یش راج بینر تلے بننے والی فلم ‘دھوم 4’میں اکشے کمار کو ولن کا کردار نبھانے کی پیشکش کی گئی ہے ۔ اکشے کمار کے رجنی کانت کی فلم ‘2.0’ میں ولن کا کردار نبھانے کے بعد، فلم ساز آدتیہ چوپڑا ان سے متاثر ہو گئے ہیں۔ آدتیہ کو لگ رہا ہے کہ اکشے کمار اس فلم کے لئے صحیح چوائس ہیں ۔ دونوں کی کچھ ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، جس میں اکشے کو فلم کی کہانی بھی سنائی گئی ۔ اکشے اس فلم میں ایک انڈر ورلڈ ڈان کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اگر سب ٹھیک رہا تو اکشے کمار اور آدتیہ چوپڑا سال کے آخر میں اس کا اعلان کریں گے ۔ واضح ر ہے کہ دھوم ورژن کی فلموں میں جان ابراہم، ریتک روشن اور عامر خان ولن کا کردار ادا کر چکے ہیں۔